جمعرات, جون 25, 2026
28.1 C
Srinagar

سرینگر اور ریاسی میں الگ الگ واقعات میں دو افراد مردہ پائے گئے، تحقیقات جاری

سرینگر، : سرینگر کے حیدرپورہ علاقے میں ایک نوجوان کرائے کے مکان میں مردہ پایا گیا۔ حکام کے مطابق بدھ کی رات دیر گئے اسے بے ہوش حالت میں پایا گیا تھا۔

ایک اہلکار نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچی اور نوجوان کو بے ہوشی کی حالت میں ایس ایم ایچ ایس اسپتال سرینگر منتقل کیا گیا، تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

متوفی کی شناخت سانو احمد (18) ولد محمد احسان، ساکن بجنور، اتر پردیش کے طور پر ہوئی ہے، جو حیدرپورہ میں بطور کرایہ دار مقیم تھا۔

اہلکار نے بتایا کہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کے لیے ضروری قانونی کارروائی شروع کر دی ہے، جبکہ موت کی اصل وجہ جاننے کے لیے آج پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔

ریاسی میں شخص گھر کے اندر مردہ پایا گیا، تحقیقات جاری

دریں اثنا، ضلع ریاسی کے ارناس علاقے کے ہندر گاؤں میں جمعرات کو ایک شخص اپنے گھر کے اندر مردہ پایا گیا۔ایک اہلکار نے بتایا کہ پولیس کو واقعے کی اطلاع ملی جس کے بعد فوراً ایک ٹیم موقع پر روانہ ہوئی، جہاں مذکورہ شخص اپنے گھر کے اندر مردہ حالت میں پایا گیا۔

بعد ازاں متوفی کی شناخت ودیا ساگر ولد میر چند، ساکن ہندر گاؤں، تحصیل ارناس، کے طور پر ہوئی۔پولیس نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے بھارتیہ ناگرک سرکشا سنہتا (BNSS) کی دفعہ 194 کے تحت کارروائی شروع کر دی ہے، جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔ — (کے این او)

Popular Categories

spot_imgspot_img