جمعہ, جون 19, 2026
27.2 C
Srinagar

کپواڑہ میں ایل او سی پار کرنے والے پاکستانی شہری کو پاکستان واپس بھیجا گیا: فوج

سری نگر، :  شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پار کرنے کے بعد پکڑے گئے ایک پاکستانی شہری کو پاکستان واپس بھیج دیا گیا ہے۔

فوج نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔ سری نگر میں واقع چنار کور کے مطابق، خیبر پختونخوا کے رہائشی اسد خان کے طور پر شناخت کیے گئے شخص کو 18 جون کو پاکستان کے حوالے کر دیا گیا۔ خان کو 12 جون کو مشکوک حالات میں لائن آف کنٹرول پار کرنے کے بعد کپواڑہ کے سمری گاؤں کے قریب سے پکڑا گیا تھا۔

حکام نے بتایا کہ سول، پولیس اور فوجی افسران کی موجودگی میں ٹیٹوال برج پر خان کو پاکستان کے حوالے کیا گیا۔ اس سے قبل فوج نے کہا تھا کہ خفیہ معلومات کی بنیاد پر فوجیوں نے جموں و کشمیر پولیس کے ساتھ مل کر ایک مشترکہ آپریشن میں ممکنہ سکیورٹی خطرے کے پیش نظر پاکستانی شہری کو روکا اور گرفتار کر لیا۔ حراست میں لیے جانے کے بعد سکیورٹی ایجنسیوں نے اس سے پوچھ گچھ کی۔


یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img