بدھ, جون 17, 2026
16.4 C
Srinagar

کشمیری ادیب شکیل الرحمن کو وزارتِ ثقافت کی سینئر فیلوشپ سے نوازا گیا

ایشین میل نیوزڈیسک

سرینگر: کشمیری زبان و ادب کے ممتاز محقق اور ادیب شکیل الرحمن کو وزارتِ ثقافت، حکومتِ ہند کی جانب سے سینئر فیلوشپ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ انہیں یہ اعزاز کشمیری زبان، ادب اور ثقافت کے فروغ اور تحقیق کے میدان میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔شکیل الرحمن کا انتخاب کشمیری ادبی حلقوں کے لیے باعثِ فخر قرار دیا جا رہا ہے۔

وزارتِ ثقافت ملک بھر کے ممتاز ادیبوں، محققین اور ثقافتی شخصیات کو زبان، ادب اور ثقافت کے تحفظ و ترویج کے لیے تحقیقی کام انجام دینے کی غرض سے سینئر فیلوشپ عطا کرتی ہے۔ادبی حلقوں نے شکیل الرحمن کی اس کامیابی کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ان کی تحقیق اور تخلیقی خدمات مستقبل میں بھی کشمیری زبان و ادب کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتی رہیں گی۔ایشین میل کے مدیرِ اعلیٰ رشید راہل سمیت ادارے کے تمام مدیران، صحافیوں اور عملے نے شکیل الرحمن کو وزارتِ ثقافت کی سینئر فیلوشپ کے حصول پر دلی مبارک باد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اعزاز نہ صرف شکیل الرحمن بلکہ پوری کشمیری ادبی برادری کے لیے باعثِ فخر ہے۔ انہوں نے شکیل الرحمن کی مزید کامیابیوں اور علمی و ادبی خدمات کے تسلسل کے لیے نیک تمناو¿ں کا اظہار بھی کیا۔

 

 

Popular Categories

spot_imgspot_img