ایشین میل نیوزڈیسک
سری نگر: سینئر صحافی، انڈیا ٹوڈے گروپ کے ایڈیٹر اور صحافتی حلقوں میں اپنی پیشہ ورانہ دیانت، متوازن طرزِ فکر اور طویل صحافتی خدمات کے باعث نمایاں مقام رکھنے والے اشرف وانی کے لیے یہ دن خوشیوں اور مسرتوں کا پیام لے کر آیا ہے۔ ان کے فرزندان، افہام وانی اور کامران وانی کی شادی خانہ آبادی کی پُروقار تقریب13 جون 2026 کو منعقد ہوں گی، جہاں دونوں نوجوان اپنی نئی زندگی کا آغاز کریں گے۔افہام وانی اورکامران وانی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گے۔
اس خوشی کے موقع پر مختلف صحافتی، سماجی اور عوامی حلقوں کی جانب سے اشرف وانی اور ان کے اہلِ خانہ کو مبارکباد پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ادارہ ایشین میل کے مدیرِ اعلیٰ رشید راہل، معاون مدیر شوکت ساحل، منیجنگ ایڈیٹر محبوب جیلانی، سینئر نامہ نگار فردوس وانی اور اہم رکن محمد اشرف شاہ سمیت ادارے کے جملہ اراکین نے اشرف وانی کو اپنے فرزندان کی شادی پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ شادی زندگی کا ایک خوبصورت اور مقدس بندھن ہے، جو محبت، ایثار، اعتماد، باہمی احترام اور ذمہ داری کے احساس سے مضبوط ہوتا ہے۔
انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ دونوں جوڑوں کی ازدواجی زندگی کو محبت، خوشیوں، سکون، صحت اور برکتوں سے مالا مال فرمائے، انہیں باہمی ہم آہنگی، اتفاق و یگانگت عطا کرے اور ان کے گھروں کو ہمیشہ خوشیوں، کامیابیوں اور رحمتوں کا گہوارہ بنائے۔ انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ یہ نئے رشتے دونوں خاندانوں کے درمیان محبت اور اخوت کے تعلقات کو مزید مستحکم کریں گے۔دعوتِ ولیمہ اور شادی کی دیگر تقریبات کا اہتمام خوبصورت اور دلکش مقام دودھ گنگا ریزورٹ، کنہِ دجن پکھر پورہ بڈگام میں کیا گیا ہے، جہاں وادیئ کشمیر کے سیاسی، سماجی، صحافتی، ادبی اور کاروباری شعبوں سے تعلق رکھنے والی متعدد معروف شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔
اس موقع پر عزیز و اقارب، دوست احباب، صحافی برادری اور مختلف طبقہ ہائے فکر سے وابستہ افراد بڑی تعداد میں شریک ہو کر اس خوشی میں حصہ لیں گے اور نومولود رشتوں کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کریں گے۔یہ تقریب صرف دو نوجوانوں کی نئی زندگی کے آغاز کا موقع ہی نہیں بلکہ محبت، خاندانی اقدار، سماجی روابط اور باہمی احترام کی ان روایات کی عکاس بھی ہوگی، جو کشمیری معاشرے کی پہچان سمجھی جاتی ہیں۔ اس خوشی کے موقع پر دعا کی جا رہی ہے کہ اللہ تعالیٰ دونوں جوڑوں کو اپنی خصوصی رحمتوں کے سائے میں رکھے اور ان کی مشترکہ زندگی کو دائمی خوشیوں اور کامیابیوں سے ہمکنار فرمائے۔




