جمعرات, جون 11, 2026
28.8 C
Srinagar

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی کا تازہ دور شروع:امریکی حملے کے بعد ایران کی جوابی کارروائیاں، بحرین، کویت اور اردن میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے اور آبنائے ہرمز مکمل بند کرنے کا دعویٰ

امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایران پر جمعرات کو مزید حملوں کے بعد کارروائی روکنے کا اعلان کیا ہے۔ ایرانی خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق تہران کے مھر آباد ایئر پورٹ، کرج شہر، ابیق اور قزوین میں دھماکے سنے گئے۔ دوسری جانب ایران نے امریکی حملے کے جواب میں بحرین میں پانچویں امریکی نیول بیس اور کویت میں امریکی اڈے سمیت ’18 اہداف‘ کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایران نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز بھی مکمل طور پر بند کر دی گئی ہے۔

ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر بند کرنے کے اعلان کے بعد تیل کی قیمتوں میں اضافہ

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کی صبح، ایشیائی منڈیوں نے امریکہ اور ایران کے نئے تنازع پر تیزی سے رد عمل سامنے آیا ہے۔ شپنگ روٹ کی مکمل بندش کے اعلان اور بحری جہازوں پر ممکنہ حملے کی اطلاعات کے فوراً بعد تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

برینٹ کروڈ آئل کی قیمت، جسے عالمی تیل کی قیمت انڈیکس کہا جاتا ہے، ایشیائی منڈیوں میں صبح کی تجارت میں تقریباً دو فیصد اضافے کے بعد 95 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی۔

حملوں کے باعث کویت نے فضائی حدود بند کر دیں

US war against Iran

،تصویر کا ذریعہReuters

کویت کی شہری ہوا بازی اتھارٹی نے ’ایرانی جارحیت‘ کے باعث احتیاطی تدابیر کے طور پر ملک کی فضائی حدود عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

اتھارٹی کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پروازوں کو منظور شدہ معاہدوں اور طریقہ کار کے تحت متبادل ہوائی اڈوں کی جانب موڑا جائے گا۔

کویت کے سرکاری کمیونیکیشن سینٹر کا کہنا ہے کہ ملک کے فضائی دفاعی نظام نے ’فضائی اہداف‘ کو کامیابی کے ساتھ روک کر تباہ کر دیا ہے۔

اردن کے ایئر بیس پر امریکی لڑاکا طیاروں کو نشانہ بنایا: پاسدارانِ انقلاب کا دعویٰ

Iran, Jordan, USA

،تصویر کا ذریعہReuters

ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے 12 بیلسٹک میزائل استعمال کرتے ہوئے اردن میں واقع الأزرق ایئر بیس اور کنٹرول سینٹر پر امریکی فوج کے اہم اہداف کو نشانہ بنایا۔

پاسداران انقلاب کے مطابق حملے میں امریکی فوج کے جدید لڑاکا طیارے، جن میں F-35، F-15 اور F-16 شامل ہیں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ یہ کارروائی امریکی فوج کی تنصیبات اور آپریشنل ڈھانچے کو نشانہ بنانے کے لیے کی گئی۔

سینٹکام نے پاسداران انقلاب کے اس دعوے پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے لیکن اس نے ایران میں فوجی ذرائع سے امریکی جنگی جہاز پر حملے اور آبنائے ہرمز کی مکمل بندش کے بارے میں سابقہ ​​رپورٹس کو ’غلط‘ قرار دیا ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img