ہفتہ, جولائی 18, 2026
23.8 C
Srinagar

مہنگائی کا جن بوتل سے باہر:امول اور مدر ڈیری نے دودھ کی قیمتوں میں کیا اضافہ

نئی دہلی: امول اور مدر ڈیری نے جمعرات سے دودھ کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا ہے مدر ڈیری کے ایک ترجمان نے بدھ کو میڈیا کے لیے جاری کردہ بیان میں کہا کہ 14 مئی سے دودھ کے تمام ویرینٹ کی خوردہ قیمتوں میں دو روپے فی لیٹر کا اضافہ ہو جائے گا انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک سال میں کسانوں سے دودھ خریدنے کی لاگت میں چھ فی صد اضافہ ہوا ہے، جس کی وجہ سے دودھ کے دام بڑھانا ضروری ہو گئے تھے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ بڑھی ہوئی لاگت کا صرف ایک جزوی بوجھ صارفین پر ڈالا گیا ہے۔ ترجمان نے یہ بھی کہا ہے کہ دودھ کی فروخت سے حاصل ہونے والی کل آمدنی کا 75 سے 80 فیصد حصہ براہِ راست کسانوں کو ملتا ہے۔مدر ڈیری کا ٹوکن دودھ اب 56 روپے کے بجائے 58 روپے فی لیٹر ملے گا۔

فل کریم دودھ کی قیمت اب 72 روپے، ٹونڈ دودھ کی 60 روپے اور ڈبل ٹونڈ دودھ کی 54 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ مدر ڈیری کا ایک لیٹر کاؤ ملک اب 62 روپے اور پرو ملک 72 روپے کا ملے گا۔ تمام اقسام میں دو دو روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔امول نے بھی ملک بھر میں زیادہ تر کیٹیگریز میں دو روپے فی لیٹر اضافے کا اعلان کیا ہے۔ اس نے بھی اس اضافے کے لیے کسانوں سے خریداری کی بڑھی ہوئی لاگت کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img