آر ایس ایس کے جنرل سکریٹری دتاتریہ ہوسابلے نے کہا تھا کہ، پاکستان کے ساتھ بات چیت کی ایک کھڑکی کھلی رہنا چاہیے۔
سابق آرمی چیف نے کہا کہ "عام آدمی” کی بنیادی جدوجہد، خاص طور پر "روٹی، کپڑا اور مکان” (کھانا، لباس اور رہائش) کی بنیادی ضرورتیں سرحد کے دونوں طرف یکساں ہیں۔
VIDEO | Mumbai: On RSS leader Dattatreya Hosabale advocating window of dialogue with Pakistan to be kept open, Former Army chief Gen MM Naravane (@ManojNaravane) says, “One important point is that people-to-people connections and contacts are extremely important. Ordinary people… pic.twitter.com/3pMmvynm43
— Press Trust of India (@PTI_News) May 13, 2026
نروانے نے بدھ کو ممبئی میں منعقدہ ایک تقریب کے موقع پر پی ٹی آئی کو بتایا کہ، ” عام آدمی کا سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ جب دو لوگوں کے درمیان دوستی ہوگی تو دو ممالک کے درمیان بھی دوستی ہوگی۔”
سابق آرمی چیف آر ایس ایس کے جنرل سکریٹری دتاتریہ ہوسابلے کے پی ٹی آئی ویڈیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں پاکستان سے بات چیت سے متعلق خیالات سے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب دے رہے تھے۔
نروانے نے کہا کہ، "یہ صحیح بات ہے۔ لوگوں سے عوام کا رابطہ اہم ہے۔” انھوں نے مزید کہا کہ، اس طرح کا رابطہ علاقائی استحکام کو یقینی بنانے میں ایک اہم عنصر رہتا ہے۔
ہوسابلے نے منگل کو پی ٹی آئی ویڈیوز کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعطل کو توڑنے کے لیے عوام سے عوام کا رابطہ کلیدی حیثیت رکھتا ہے، اور بات چیت کے لیے ہمیشہ ایک کھڑکی کھلی ہونی چاہیے۔
آر ایس ایس رہنما نے کہا تھا کہ پاکستان کی عسکری اور سیاسی قیادت نے ہندوستان کا اعتماد کھو دیا ہے، اور اب وقت آگیا ہے کہ سول سوسائٹی رہنمائی کرے۔
نروانے نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان عوام سے عوام کا رابطہ ہونا چاہیے، چاہے وہ "ٹریک ٹو” ڈپلومیسی کے ذریعے ہو یا کھیلوں کا کوئی ایونٹ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے لوگوں کو بھی یہ جان لینا چاہئے کہ سرحد کے اُس پار رہنے والے جانی دشمن نہیں ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ تنازعات کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم فوجی طاقت کا استعمال نہیں کر سکتے۔ بھارت ایک ایسا ملک ہے جو امن کی زبان بولتا ہے لیکن ضرورت پڑنے پر ہم طاقت کے استعمال سے نہیں ہچکچائیں گے۔





