ہفتہ, جولائی 18, 2026
23.8 C
Srinagar

حکومت نے سونے اور چاندی کی درآمد پر ڈیوٹی بڑھا کر 15 فیصد کی

نئی دہلی،: حکومت ہند نے سونے اور چاندی کی درآمد پر عائد کسٹم ڈیوٹی 6 فیصد سے بڑھا کر مجموعی طور پر 15 فیصد کر دی ہے، تاکہ ملک میں ان قیمتی دھاتوں کی خریداری کی حوصلہ شکنی کی جا سکے اور قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہو۔

ذرائع کے مطابق سونے اور چاندی پر بنیادی کسٹم ڈیوٹی 10 فیصد کر دی گئی ہے، جبکہ اس کے علاوہ 5 فیصد زرعی سیس بھی عائد کیا گیا ہے، جس کے بعد مجموعی ڈیوٹی 15 فیصد ہو گئی ہے۔

مغربی ایشیا میں جاری کشیدگی کے باعث عالمی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو چکا ہے، جس کی وجہ سے تیل اور گیس کی درآمد پر حکومت کو زیادہ زرمبادلہ خرچ کرنا پڑ رہا ہے۔ اسی لیے حکومت دیگر اشیاء کی درآمد کم کر کے غیر ملکی کرنسی کے استعمال کو محدود کرنا چاہتی ہے۔

حال ہی میں وزیر اعظم نریندر مودی نے عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ ایک سال تک سونا خریدنے سے گریز کریں، غیر ضروری بیرونِ ملک سفر سے بچیں اور جیواشم ایندھن کے استعمال میں بھی کمی کریں۔ حکومت کے دیگر وزراء بھی اس اپیل کو دہرا چکے ہیں۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img