ہفتہ, جولائی 18, 2026
23.8 C
Srinagar

بڈگام: آبی ذخیرے سے ایک شخص کی لاش برآمد

سری نگر، 5 مئی: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کی چاڈورہ تحصیل کے چودری گنڈ میں منگل کے روز ایک شخص مردہ حالت میں پایا گیا۔

متوفی کی شناخت عبدالاحد وگے ولد غلام حسن وگے، ساکن چودری گنڈ، چاڈورہ کے طور پر ہوئی ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق مقامی لوگوں نے لاش کو ندی میں پڑی ہوئی دیکھی جس کے بعد انہوں نے فوری طور پر متعلقہ حکام کو اطلاع دی۔ پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔

موت کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکیں، جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ اصل سبب جاننے کے لیے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

طبی اور قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد لاش کو لواحقین کے حوالے کیے جانے کا امکان ہے۔ —(کے این ٹی)

Popular Categories

spot_imgspot_img