قاضی گنڈ،:جنوبی کشمیر کے ضلع کُلگام کے قاضی گنڈ علاقے میں سڑک حادثے میں زخمی ہونے والی ایک کمسن طالبہ سری نگر کے اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔
متوفیہ کی شناخت فاطمہ جان دختر محمد الطاف پرے، ساکن شام پورہ قاضی گنڈ کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ پیر کی دوپہر ایک آئی 20 کار کی ٹکر سے شدید زخمی ہو گئی تھی، جب کار نے کل باغ–قاضی محلہ لنک روڈ پر تین طالبات کو ٹکر ماری۔
ابتدائی طور پر تینوں طالبات زخمی ہوئی تھیں، تاہم فاطمہ جان اسپتال میں جانبر نہ ہو سکی۔دیگر دو زخمی طالبات، تحمینہ جان اور عالیہ جان، زیر علاج ہیں اور انہیں معمولی چوٹیں آئی ہیں۔
پولیس نے واقعے کے فوراً بعد ایف آئی آر زیر نمبر 102/2026 کے تحت مقدمہ درج کر لیا اور فرار ہونے والے ڈرائیور کو ایک گھنٹے کے اندر ہی گرفتار کر لیا ۔حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
KNT





