سانبہ:جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے منشیات کے خلاف جاری مہم کے حوالے سے سلسلہ وار سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹس کے ذریعے کہا کہ سامبا میں ایک بڑے اجتماع نے ڈرگ فری جموں و کشمیر مہم میں شرکت کی اور منشیات کے خاتمے کا عہد کیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ 100 روزہ تحریک آئندہ نسلوں کو متاثر کرے گی اور اس بات کا ثبوت بنے گی کہ جب لوگ متحد ہو جائیں تو تاریخ کا رخ بدلا جا سکتا ہے۔
اپنی پوسٹس میں انہوں نے سامبا کے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ منشیات جیسے سنگین مسئلے کا حل انہی کے ہاتھوں میں ہے۔ ان کے خواب طاقتور اور صلاحیتیں لامحدود ہیں، اس لیے سماج کو چاہیے کہ ان کا ساتھ دے تاکہ وہ اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدل سکیں۔
انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ عزم و استقلال کے ساتھ درست راستے پر قائم رہیں اور اس مہم کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔





