منگل, ستمبر 1, 2026
27.2 C
Srinagar

4 مبینہ او جی ڈبلیو، جن میں ایک خاتون بھی شامل، سری نگر میں گرفتار،دستی بم اور اے کے گولیاں برآمد

سری نگر،: جموں و کشمیر پولیس نے شہر میں دہشت گردوں کو لاجسٹک مدد فراہم کرنے کے الزام میں 4 اوور گراؤنڈ ورکرز (او جی ڈبلیوز) کو گرفتار کر لیا، جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے، حکام نے بتایا۔

ایک سینئر پولیس افسر نے کہا کہ یہ گرفتاریاں بدھ کی رات سری نگر کے حضرت بل علاقے میں ایک مخصوص آپریشن کے دوران عمل میں آئیں۔

، انہوں نے کہا:’’گرفتار شدگان کی شناخت ظہور احمد میر، بشیر احمد بٹ، غلام محمد بٹ اور شازیہ محمد کے طور پر ہوئی ہے، جو سب حضرت بل کے رہائشی ہیں۔‘‘

افسر کے مطابق آپریشن کے دوران ان کے قبضے سے ایک ہینڈ گرینیڈ، اے کے-47 کی 15 گولیاں، چار موبائل فون اور کچھ نقد رقم برآمد کی گئی۔

افسر نے مزید کہا:’’برآمدگی کے بعد ان کے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے قانون (یو اے پی اے) اور اسلحہ ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔‘‘

جے کے این ایس 

Popular Categories

spot_imgspot_img