ہفتہ, جولائی 18, 2026
23.8 C
Srinagar

ایلوانیا انرجیز 369 پرائیویٹ لمیٹڈ ’’SheRide‘‘ مہم شروع کرے گی،سری نگر میں متوقع 7 روزہ خواتین بااختیاری پروگرام

ایشین میل نیوزڈیسک

سرینگر:  Elvania Energies 369 Pvt Ltd نے آج یعنی جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ وہ “SheRide” کے نام سے ایک خصوصی 7 روزہ مہم شروع کرنے جا رہی ہے، جس کا مقصد خواتین کو پائیدار نقل و حمل کے ذریعے بااختیار بنانا ہے۔ یہ پروگرام ممکنہ طور پر سرینگر میں منعقد کیا جائے گا۔

کمپنی کے سی ای او ،عارف شفیع خانیاری نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا:“خواتین کو بااختیار بنانا، پائیداری کو فروغ دینا، اور قیادت پیدا کرنا” کے مرکزی تصور کے تحت اس مہم کو ایک جامع اور منظم پروگرام کے طور پر ترتیب دیا گیا ہے، جس کا مقصد خواتین میں اعتماد پیدا کرنا، جدت کو فروغ دینا اور قیادت کی صلاحیتوں کو مضبوط بنانا ہے۔

مہم کا آغاز افتتاحی تقریب اور اورینٹیشن سیشن سے ہوگا، جس میں پائیدار نقل و حمل کے ذریعے خواتین کی بااختیاری پر خصوصی خطاب شامل ہوں گے۔ اس موقع پر شرکاء کو مہم کے وژن اور لائحہ عمل سے آگاہ کیا جائے گا۔

دوسرے دن آگاہی ورکشاپ منعقد کی جائے گی، جس میں الیکٹرک گاڑیوں، روڈ سیفٹی اور گرین انرجی جیسے موضوعات پر تفصیلی گفتگو ہوگی۔ اس سیشن میں صنعتی ماہرین، خواتین کاروباری شخصیات اور ماحولیاتی کارکنان اپنے تجربات اور خیالات شیئر کریں گی۔

تیسرے دن شرکاء کو “خواتین اور پائیدار نقل و حمل” کے موضوع پر اپنے آئیڈیاز اور تجاویز جمع کروانے کا موقع دیا جائے گا، جس سے تخلیقی سوچ اور جدت کو فروغ ملے گا۔

چوتھے دن ایلوانیا کی جدید الیکٹرک دو پہیہ گاڑیوں کی نمائش اور ٹیسٹ ڈرائیو کا اہتمام کیا جائے گا، جہاں شرکاء کو عملی تجربہ حاصل ہوگا اور وہ تکنیکی ماہرین سے رہنمائی بھی لے سکیں گی۔

پانچویں دن ڈیجیٹل برانڈنگ اور آن لائن موجودگی پر ورکشاپ ہوگی، جس کے بعد سوشل میڈیا چیلنج کے ذریعے شرکاء اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا اظہار کریں گی۔

چھٹے دن الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال اور حفاظت سے متعلق عملی تربیت دی جائے گی، جبکہ ایک کوئز مقابلہ اور ٹیم سرگرمیوں کے ذریعے شرکاء کی صلاحیتوں، علم اور قیادت کا جائزہ لیا جائے گا۔

مہم کا اختتام ساتویں دن ایک شاندار تقریب کے ساتھ ہوگا، جہاں مجموعی کارکردگی کی بنیاد پر فاتحین کا اعلان کیا جائے گا۔ پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی کو الیکٹرک اسکوٹر، دوسری کو اسمارٹ فون جبکہ تیسری پوزیشن پر آنے والی کو اسمارٹ واچ اور سرٹیفکیٹ دیا جائے گا، جبکہ تمام شرکاء کو تعریفی اسناد بھی فراہم کی جائیں گی۔

کمپنی کے سی ای او مطابق یہ اقدام نہ صرف ماحول دوست ٹرانسپورٹ کو فروغ دینے کے لیے ہے بلکہ خواتین کو جدت اور پائیدار ترقی میں قائدانہ کردار ادا کرنے کے مواقع فراہم کرنے کی جانب ایک اہم قدم بھی ہے۔

تقریب کے اختتام پر شکریہ کی قرارداد، گروپ فوٹو اور اختتامی تقریب کے ساتھ اس مہم کو پایۂ تکمیل تک پہنچایا جائے گا، جسے منتظمین نے بااختیاری، جدت اور اجتماعی ترقی کی ایک اہم کوشش قرار دیا ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img