پیر, اپریل ۶, ۲۰۲۶
14.5 C
Srinagar

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: ڈاکٹر ایس جے شنکر کے ایران، قطر اور یو اے ای سے رابطے

وزیرِ خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر ایران، متحدہ عرب امارات اور قطر کی قیادت سے بات چیت کی ہے۔

ڈاکٹر جے شنکر نے گزشتہ روز ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی اور قطر کے وزیرِ اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان بن جاسم آل ثانی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔ اس دوران مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کی موجودہ صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

وزیرِ خارجہ جے شنکر نے کہا ہے اُن کا ایرانی وزیر خارجہ جے شنکر سے ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے۔ایکس پر اپنے بیان میں جے شنکر کا مزید کہنا تھا کہ اُنھیں ایرانی وزیر خارجہ کی کال موصول ہوئی جس میں موجود صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ تاہم انڈین وزیر خارجہ نے مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔

وزیرِ خارجہ نے متحدہ عرب امارات کے وزیرِ خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان سے بھی فون پر رابطہ کیا۔ ذرائع کے مطابق ان گفتگوؤں میں عالمی توانائی کی ترسیل پر تنازع کے ممکنہ اثرات ایک اہم موضوع رہے۔

یہ رابطے ایک ایسے وقت میں کیے گئے جب خطے میں کشیدگی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کو دی گئی نئی دھمکی کے بعد صورتحال مزید بگڑ گئی ہے۔

ادھر ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کو تقریباً بند کیے جانے کے باعث عالمی منڈی میں تیل اور گیس کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ یہ آبی گذرگاہ دنیا کے تقریباً 20 فیصد تیل اور مائع قدرتی گیس کی ترسیل کے لیے استعمال ہوتی ہے، جبکہ مشرقِ وسطیٰ بھارت کے لیے توانائی کے حصول کا ایک بڑا ذریعہ رہا ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img