ہفتہ, اگست 29, 2026
22.8 C
Srinagar

"دہشت گردی کے لیے کوئی جگہ نہیں، لیکن معصوموں کو نقصان نہیں ہونا چاہیے: گاندربل  واقعہ پر نائب وزیراعلیٰ”

جموں،: نائب وزیراعلیٰ سُریندر چوہدری نے ہفتہ کے روز کہا کہ جموں و کشمیر میں دہشت گردی کے لیے کوئی جگہ نہیں، لیکن کسی بھی صورت میں معصوم شہریوں کو نقصان نہیں پہنچنا چاہیے۔

اسمبلی کے باہر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے، نائب وزیراعلیٰ نے  مطابق کہا کہ گاندربل واقعے کی تحقیقات پہلے ہی لیفٹیننٹ گورنر کی طرف سے شروع کر دی گئی ہیں اور حکومت نتائج کی روشنی میں کارروائی کرے گی۔

انہوں نے کہا۔:”جموں و کشمیر تین دہائیوں سے دہشت گردی کا سامنا کر رہا ہے۔ دہشت گردوں کے لیے یہاں یا ملک کے کسی بھی حصے میں کوئی جگہ نہیں۔ ساتھ ہی، کسی بھی معصوم کو مارا نہیں جانا چاہیے۔ تحقیقات کی رپورٹ آنے دی جائے۔۔۔”

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر گاندربل مقابلہ جعلی پایا گیا تو سخت کارروائی کی جائے گی اور اس بات پر زور دیا کہ ایسے واقعات دوبارہ نہیں ہونے چاہیے۔

نائب وزیراعلیٰ نے نیشنل کانفرنس کے وعدوں پر اپوزیشن کی تنقید پر بھی سخت ردعمل ظاہر کیا اور کہا کہ حکومت عوام کے سامنے جوابدہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا:”ہم اپوزیشن کے اشارے پر کام نہیں کر رہے۔ عمر عبد اللہ کی قیادت والی حکومت عوام کی
حکومت ہے۔ ہم یہاں کیے گئے وعدے پورے کرنے آئے ہیں۔ اپوزیشن کو اپنے وعدوں کے بارے میں جواب دینا چاہیے۔” (کے این او)

 

Popular Categories

spot_imgspot_img