گاندربل، یکم اپریل: وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے ارہامہ جنگلاتی علاقے میں بدھ کی صبح ایک نامعلوم دہشت گرد مارا گیا۔
مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ایکس پر فوج کے چنار کور نے لکھا:”31 مارچ 2026 کی رات کے دوران وقفے وقفے سے جاری فائرنگ کے درمیان محاصرے کو حکمت عملی کے تحت دوبارہ منظم کیا گیا۔ ہماری فوج نے مؤثر اور متوازن جوابی کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو ہلاک کر دیا۔ آپریشن جاری ہے۔”
ایک اہلکار نے بتایا کہ مخصوص خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر پولیس اور فوج کی مشترکہ ٹیم نے منگل کی شام محاصرہ اور تلاشی آپریشن شروع کیا۔
تلاشی کے دوران چھپے ہوئے دہشت گردوں سے رابطہ قائم ہوا جس کے بعد فائرنگ کا تبادلہ شروع ہو گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اندھیرے کی وجہ سے آپریشن روک دیا گیا تھا اور آج صبح پہلی روشنی کے ساتھ دوبارہ شروع کیا گیا۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔ (جی این ایس)





