منگل, مارچ ۳۱, ۲۰۲۶
18.6 C
Srinagar

متحدہ مجلس علماکی جانب سے این سی ایم ایل اے حسنین مسعودی کے شراب فروشی سے متعلق بیان پر شدید تنقید

سرینگر: متحدہ مجلس علما جموںوکشمیرکے ترجمان نے حکمران نیشنل کانفرنس کے ایم ایل اے اور سابق جج مسٹر حسنین مسعودی کے اُس بیان پر سخت ردِعمل کاا ظہار کیا ہے جو انہوں نے اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران دیا، جس میں انہوں نے جموں و کشمیر میں شراب کی فروخت کو یو ٹی کے لیے آمدنی کا ذریعہ قرار دیتے ہوئے اس کا جواز پیش کیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ اس نوعیت کے بیانات انتہائی افسوسناک ہیں، خصوصاً ایسے وقت میں جب اسلام میں نشہ آور اشیاء کی واضح ممانعت موجود ہے اور یہ مؤقف اسلامی اقدار اور عقائد کے سراسر منافی ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ معاشرے پر شراب نوشی کے سنگین سماجی اثرات کو بھی نظرانداز کرتا ہے، جن میں گھریلو مسائل، معاشی تنگی اور اخلاقی زوال شامل ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک ایسی سیاسی جماعت کی جانب سے جو کشمیر کی تہذیب، ثقافت اور شناخت کے تحفظ کی دعویدار ہے، اس طرح کا جواز پیش کرنا نہایت مایوس کن اور تشویشناک ہے۔
مجلس علماء نے  اس بات پرزور دیا کہ معاشی مفادات کو اخلاقی، سماجی اور انسانی فلاح و بہبود پر فوقیت نہیں دی جا سکتی، اور آمدنی کے نام پر شراب کو جائز قرار دینا طرزِ حکمرانی میں ایک تشویشناک رجحان کی عکاسی کرتا ہے۔
شراب کو ایک معروف سماجی برائی قرار دیتے ہوئے جو معاشرے کے اخلاقی اور سماجی ڈھانچے کو بتدریج کمزور کرتی ہے۔
مجلس نے حکمران جماعت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملے پر اپنی پالیسی واضح کرے اور جموں و کشمیر میں شراب پر مکمل پابندی عائد کرنے کے لیے فوری اور ٹھوس اقدامات کرے، نیز اس کی اسمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے، تاکہ معاشرے اور جموں و کشمیر کے مستقبل کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
واضح رہے کہ متحدہ مجلس علماجموںوکشمیر میں درج ذیل تنظیمیں جن میں انجمن اوقاف جامع مسجدسرینگر، مسلم پرسنل لاءبورڈ کشمیر،دارالعلوم رحیمیہ بانڈی پورہ ، انجمن شرعی شیعان، جمعیت اہلحدیث،کاروان اسلامی،امور شرعیہ،جامعہ سبیل الھدیٰ بمنہ سرینگر کشمیر، انجمن حمایت الاسلام،انجمن تبلیغ الاسلام،جمعیت ہمدانیہ،انجمن علمائے احناف،دارالعلوم قاسمیہ،دارالعلوم بلالیہ ، انجمن نصرة الاسلام، ادارہ غوثیہ سرائے بالا، خانقاہ حیدریہ عیشمقام انجمن مظہر الحق،جمعیت الائمہ والعلماء، رابطہ ائمہ مساجد جموںوکشمیر، انجمن ائمہ و مشائخ کشمیر،دارالعلوم نقشبندیہ ، دارالعلوم رشیدیہ ،اہلبیت فاؤنڈیشن،مجلس علمائے امامیہ کشمیر، مدرسہ کنز العلوم ،پیروان ولایت،اوقاف اسلامیہ کھرم سرہامہ ،بزم توحید اہلحدیث ٹرسٹ، انجمن تنظیم المکاتب ، محمدی یتیم ٹرسٹ، انجمن انوار الاسلام،کاروان ختم نبوت، دارالعلوم سید المرسلین، انجمن علما و ائمہ مساجد ، فلاح دارین ٹرسٹ ویلفیئر سوسائٹی اسلام آباد،اشرف العلوم حیدرپورہ،جمعیت علماءوائمہ مساجدجموں وکشمیر،دارالعلوم داوؤدیہ بٹہ مالو،دارالعلوم فرقانیہ نوشہرہ، مدرسہ ضیاءالعلوم پونچھ،دارالعلوم داؤدیہ خانیار، جمعیت العلماء، سراج العلوم، ادارہ وحدة المکاتب ، دارالعلوم امدادیہ نٹی پورہ،دارالعلوم جامعة الرشاد اونتی پورہ، خانقاہ مرادیہ جامع مسجد کریری،دارالعلوم صوت القرآن گلشن آباد، عوامی راحت ٹرسٹ، امامیہ فیڈریشن کشمیر، النور ٹرسٹ سرینگر کشمیر،شاہین سنڈیکیٹ سوشل ٹرسٹ، جمعیت علما و ائمہ مساجد جموںوکشمیر،دارالعلوم سید المرسلین کولگام،دارالعلوم سراج الہدیٰ ریاسی، جامع مرکز المعارف بھٹنڈی جموں، مدرسہ امداد الاسلام  رحمت آباد کشتواڑ، مدرسہ انعام العلوم ڈوڈہ ، جامعہ محمودیہ مینڈھر،جامعتہ المومنات مینڈھر،جامعہ انورا القرآن پونچھ، دارالعلوم مفتاح المدارس کولگام، جامعہ محمودیہ دچھن کشتواڑاور دیگر جملہ معاصر دینی، ملی ، سماجی ، تعلیمی انجمن کے ذمہ داران شامل ہیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img