ہفتہ, مارچ ۷, ۲۰۲۶
21.2 C
Srinagar

محبوبہ مفتی کی وزیر اعظم سے ایران میں پھنسے طلبا کی وطن واپسی کے لئے مداخلت کرنے کی اپیل

سری نگر: پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ایران میں پھنسے جموں وکشمیر کے طلبا کی بحفاظت وطن واپسی کو یقینی بنانے کے لئے مداخلت کرنے کی اپیل کی ہے۔
انہوں نے وزارت خارجہ سے بھی گذارش کی ہے کہ وہ ان طلبا کے اںخلا کے لئے فوری اقدام شروع کریں۔
بعض رپورٹس کے مطابق ایران میں 11 سو سے 15 سے طلبا جن میں اکثریت کشمیر سے تعلق رکھنے والے طلبا کی ہے، اس وقت ایران میں موجود ہیں جن کی حفاظت پر تشویش پائی جا رہی ہے۔
محبوبہ مفتی نے ان کی وطن واپسی کے لئے مرکزی حکومت سے اپیل کرتے ہوئے ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘ایران میں صورتحال تیزی سے خراب ہوتی جا رہی ہے اور جموں وکشمیر کے ہزاروں طلبا جو وہاں زیر تعلیم ہیں، اس وقت پھنس کر رہ گئے ہیں’۔
انہوں نے پوسٹ میں کہا: ‘میں وزیر اعظم نریندر مودی جی سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ ذاتی طور پر مداخلت کرکے ان طلبہ کی محفوظ وطن واپسی کو یقینی بنائیں’۔
ان کا پوسٹ میں مزید کہنا تھا: ‘اسی طرح وزارت خارجہ ہند اور ڈاکٹر ایس جے شنکر سے بھی گذارش ہے کہ وہ ان طلبا کے فوری انخلا کے لئے اقدامات شروع کریں’۔
قابل ذکر ہے کہ ایران میں جاری غیر یقینی اور کشیدہ صورتحال کے درمیان وہاں زیر تعلیم طلبہ اور ان کے اہل خانہ میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔ مختلف ایرانی جامعات میں زیر تعلیم طلبہ نے حکومت ہند سے اپیل کی ہے کہ انہیں پڑوسی ممالک آرمینیا اور آذربائیجان کے راستے محفوظ طریقے سے بھارت واپس لانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img