سری نگر،: نائب صدر سی پی رادھا کرشنن نے جمعرات کو کہا کہ جموں وکشمیر میں رونما ہونے والی انقلابی تبدیلیوں اور ڈل جھیل کے حسین نظاروں نے انہیں بے حد متاثر کیا۔
نائب صدر،جو کشمیر یونیورسٹی کی 21ویں تقسیم اسناد تقریب میں شرکت کے لیے گذشتہ شام سری نگر پہنچے،نے جمعرات کی صبح جھیل ڈل کی سیر کی اور اس کے دلکش قدرتی نظاروں سے محظوظ ہوئے۔
انہوں نے اپنے ‘ایکس’ ہینڈل پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘میں نے آج صبح سری نگر میں جھیل ڈل کی سیر کے دوران اس کے لا زوال حسن،شفاف پانی اور دلکش قدرتی مناظر کا تجربہ کیا’۔
ان کا کہنا تھا: ‘میں جموں وکشمیر میں رونما ہونے والی انقلابی تبدیلیوں، بشمول بہتر بنیادی ڈھانچے اور بہتر رابطہ سہولیات سے بے حد متاثر ہوا’۔
انتطامیہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے نائب صدر نے کہا: ‘میں انتظامیہ کی ان کوششوں کو سراہتا ہوں جو ماحولیاتی سیاحت کے فروغ، قدرتی ورثے کے تحفظ اور مقامی برادریوں کے لئے روز گار کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لئے کی جا رہی ہیں’۔
انہوں نے کہا: ‘ان اقدامات نے نہ صرف سیاحت کو فروغ دیا ہے بلکہ جموں وکشمیر میں امن، تری اور خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز کیا ہے’۔





