جمعرات, فروری ۱۹, ۲۰۲۶
12.2 C
Srinagar

جموں میں منشیات فروش گرفتار، ہیروئن جیسا مواد بر آمد: پولیس

جموں: منشیات اسمگلنگ کے خلاف جاری مہم میں جموں پولیس نے ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے ہیروئن جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے۔ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پولیس پوسٹ چنور کی ایک ٹیم نے رائے پور چوک کے نزدیک ناکے کے دوران ایک سکوٹی زیر رجسٹریشن نمبرJK08E – 7316 کو روکا جو بن تالاب کی طرف سے آ رہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ پوچھ تاچھ کے دوران سکوٹی سوار نے اپنی شناخت اویناب گپتا ولد بشن رت ساکن کٹھوعہ حال شیشہ فیکٹری ٹاپھ شیر خانیا جموں کے طور پر ظاہر کی۔ان کا کہنا تھا کہ تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے 8.01 گرام ہیروئن جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا گیا جس کے بعد اس کو بر سر موقع ہی گرفتار کیا گیا۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن ڈومانہ میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے متعلقہ دفعات کے تحت زیر ایف آئی آر نمبر 40/2026 ایک مقدمہ درج کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ منشیات کی سپلائی چین کے آگے اور پیچھے کے روابط کا پتہ لگانے کے لئے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img