جمعرات, فروری ۱۹, ۲۰۲۶
12.2 C
Srinagar

جموں و کشمیر: نوشہرہ سیکٹر میں ایک شخص گرفتار، غیر ملکی ساختہ اسلحہ و گولہ بارود بر آمد

جموں:سیکورٹی فورسز نے جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے نوشہرہ سیکٹر میں ایک شخص کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے غیر ملکی ساختہ اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا۔

حکام نے بتایا کہ پولیس اسٹیشن نوشہرہ اور فوج کی ایک مشترکہ گشتی پارٹی نے رات دیر گئے نوشہرہ سیکٹر کے رائے پور علاقے سے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا۔

گرفتار شدہ کی شناخت سچن کمار ولد سیجے کمار ساکن سائر، نوشہرہ کے طور پر ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے دو غیر ملکی ساختہ پستول (ترکی/ چینی ساخت کے)، چار میگزین اور 15 گولیاں بر آمد کی گئیں۔ان کا مزید کہنا ہے کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن نوشہرہ میں متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کیا گیا اور مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img