منگل, فروری ۱۷, ۲۰۲۶
14.5 C
Srinagar

جموں میں منشیات فروش گرفتار، ہیروئن ضبط: پولیس

جموں: منشیات کے خلاف جاری جنگ میں جموں پولیس نے ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی قبضے سے ہیروئن جیسا مواد بر آمد کیا ہے۔ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ پولیس اسٹیشن گھروٹا کی ایک ٹیم نے گھروٹا چوک میں ایک ناکے کے دوران ایک مشتبہ شخص کو دھر لیا جس نے پولیس کو دیکھ کر جائے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی۔انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے 10 گرام ہیروئن جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا گیا جس کے بعد اس کو بر سر موقع ہی گرفتار کیا گیا۔
ملزم کی شناخت اجے کمار ولد منگت رام ساکن ٹھاٹھی اکھنور کے طور پر کی گئی۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن گھروٹا میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے متعلقہ دفعات کے تحت زیر ایف آئی آر نمبر 16/2026 ایک مقدمہ درج کیا گیا اور مزید تفتیش شروع کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ پولیس منشیات کے خاتمے کو یقینی بنانے کے لئے پر عزم ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img