سری نگر: وادی کشمیر میں صبح سے جاری بارشوں کے پیش نظر حکام نے وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں واقع بالتل اور جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں واقع پہلگام دونوں راستوں پر شری امرناتھ جی یاترا کو ایک دن کے لئے معطل کر دیا ہے۔
محکمہ اطلاعات کو تعلقات عامہ جموں و کشمیر نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘شری امرناتھ جی یاترا کو آج یعنی 30 جولائی 2025 کو پہلگام اور بالتل دونوں راستوں پر معطل کر دیا گیا ہے’۔
صوبائی کمشنر کشمیر وجے کمار بدھوری نے کہا کہ بدھ کی صبح سے جاری تیز بارشوں کی وجہ سے، بالتل اور ننوان/چندنواری بیس کیمپ سے یاترا کو جانے کی اجازت نہیں دی گئی ہے’۔
واضح رہے کہ اب تک 3 لاکھ 93 ہزار سے زیادہ یاتری پوتر گھپا کے درشن سے فیضیاب ہوئے ہیں۔
جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا ن 2 جولائی کو یاتریوں کے پہلے قافلے کو بھگوتی نگر بیس کمیپ سے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا تھا۔امسال 38 دونوں کو محیط یہ یاترا 9 اگست کو رکشا بندھن کے موقع پر اختتام پذیر ہوگی۔