سری نگر: سری نگر میونسپل کارپوریشن (ایس ایم سی) کمشنر ڈاکٹر اویس احمد کا کہنا ہے کہ شہر سری نگر میں سال رواں
کے دوران ایک لاکھ پیڑ پودے لگائے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایس ایم سی نے اب تک سری نگر میں 60 ہزار پودے لگائے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عید الضحیٰ کے پیش نظر تمام تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی ہے۔
موصوف کمشنر نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا: ‘آج عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر خصوصی شجر کاری مہم چل رہی ہے، ہم نے آج تک سری نگر میں 60
ہزار پیڑ پودے لگائے ہیں’۔
ان کا کہنا تھا: ‘ایس ایم سی کو اس سال سری نگر میں ایک لاکھ پیڑ پودے لگانے کا منصوبہ ہے’۔
ڈاکٹر اویس احمد نے کہا کہ اس سال ہم نہ صرف خود پودے لگا رہے ہیں بلکہ مقامی لوگوں کو بھی اس مہم میں شامل کر رہے
ہیں تاکہ پودوں کی دیکھ ریکھ کو یقینی بنایا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ اگر ہر کوئی فرد ایک پودے کی دیکھ ریکھ کرنے کی ذمہ داری لے گا تو ہمارے ماحولیات سے متعلق بہت
سے مسائل حل ہوسکتے ہیں۔
عید الضحیٰ کے کے بارے میں پوچے جانے پر موصوف کمشنر نے کہا کہ اس سلسلے میں تمام تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی
ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں خصوصی ٹیمیں بنائی گئی ہیں جو گھر گھر جاکر ‘کولیکشن’ کریں گے۔