گاندربل،: پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ کشمیر کے مسائل کا حل تب تک ممکن نہیں ہے جب تک کشمیری پنڈت واپس نہ آئیں گے۔
انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ امن کی بحالی کے لئے ایک سیاسی عمل چلنا چاہئے جس میں ہمارے کشمیری پنڈت بھی شامل ہونے چاہئیں ۔سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار منگل کو یہاں میلہ ماتا کھیر بھوانی میں شرکت کرنے کے دوران نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا: ‘یہ ایک ایسا دن ہے کہ جب یہاں ملک کے مختلف حصوں سے کشمیری پنڈت آتے ہیں اور ہم ان کا استقبال کرتے ہیں’۔انہوں نے کہا: ‘امن کی کی بحالی کے لئے ایک سیاسی عمل چلنا چاہئے جس میں ہماری کشمیری پنڈت شامل ہونے چاہئیں اور کشمیر کے مسائل کا حل تب تک ممکن نہیں ہے جب تک کشمیری پنڈت واپس نہ آئیں گے’۔
محبوبہ مفتی نے کہا کہ کشمیری پنڈتوں کی باعزت واپسی ہونی چاہئے کیونکہ وہ کشمیری پنڈت کشمیر کا اٹوٹ حصہ ہیں۔