سری نگر: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جیشتھ اشٹمی کے پرمسرت موقع پر لوگوں خاص کر کشمیری پنڈتوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔انہوں نے دعا کی کہ ماتا کھیر بھوانی کی نعمتیں ہمارے راستوں کو روشن کرتی رہیں جو سب کے لیے امن، خوشی اور خوشحالی کا باعث بنیں۔
واضح رہے کہ وادی میں آج ماتا کھیر بھوانی میلہ انتہائی تزک و احتشام اور مذہبی جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے۔منوج سنہا نے لوگوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘میں جیشتھ اشٹمی کے پرمسرت موقع پر لوگوں کو خاص کر کشمیری پنڈت بھائیوں اور بہنوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں’۔انہوں نے دعا کرتے ہوئے کہا کہ ‘ماتا کھیر بھوانی کی الہی نعمتیں ہمارے راستوں کو روشن کرتی رہیں، جو سب کے لیے امن، خوشی اور خوشحالی کا باعث بنیں’۔