پیر, جون ۹, ۲۰۲۵
17.2 C
Srinagar

گلین میکسویل کا ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ کرکٹ آسٹریلیا نے گلین میکسویل کی ریٹائرمنٹ کی تصدیق کر دی۔

کرکٹ آسٹریلیا نے کہا کہ گلین میکسویل آئند ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ پر فوکس کریں گے۔گلین میکسویل نے 149 ون ڈے میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی ہے۔

میکسویل نے 149 ون ڈے میچز میں 4 سنچریوں اور 23 نصف سنچریوں کی مدد سے 3 ہزار 990 رنز بنائے۔انہوں نے اپنے کیریئر اور ون ڈے کرکٹ کی یادگار اننگز میں سے ایک اننگز افغانستان کے خلاف کھیلی تھی۔

ورلڈکپ کے میچ میں افغانستان کے خلاف ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے مکمل فِٹ نہ ہونے کے باوجود گلین میکسویل نے 128 گیندوں پر 10 چھکوں اور 21 چوکوں کی مدد سے 201 رنز بنا کر آسٹریلیا کو ناقابل یقین فتح دلوا کر سیمی فائنل تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔

Popular Categories

spot_imgspot_img