ہفتہ, مئی ۳, ۲۰۲۵
14.1 C
Srinagar

محبوبہ مفتی کا مولانا مبارک مبارکی کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار

سری نگر: پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے وادی کشمیر کے نامور عالم دین مولانا مبارک مبارکی کے انتقال پر :گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ وادی کشمیر کے نامور عالم دین مولانا مبارک مبارکی کچھ مدت تک صاحب فراش رہنے کے بعد جمعہ کی صبح انتقال کر گئے۔

محبوبہ مفتی نے ان کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘صدر بزم توحید اور بازار مسجد کے خطیب مولانا مبارک مبارکی صاحب کے انتقال پر گہرا صدمہ ہوا’۔

انہوں نے دعا کرتے ہوئے کہا: ‘اللہ تعالیٰ مولانا صاحب کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے اہلخانہ و دیگر اقارب کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا صبر عطا فرمائے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img