سری نگر: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پانی کے عالمی دن کے موقع پر صاف اور محفوظ پانی کو یقینی بنانے پر زور دیا۔
انہوں نے لوگوں سے واٹر ہاروسٹنگ کو فروغ دینے اور مستقبل کے لئے آبی وسائل کے تحفظ کو یقینی بنانے کی اپیل کی۔
واضح رہے کہ 22 مارچ کو دنیا بھر میں عالمی یوم آب کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس دن کے منانے کا مقصد پانی کی اہمیت کو اجاگر کرکے آبی وسائل کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔
موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ہفتے کو اس سلسلے میں ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘پانی پر ہی زندگی منحصر ہے، پانی کے عالمی دن کے موقع پر آئیے سب کے لیے صاف اور محفوظ پانی کو یقینی بنانے اور آبی وسائل کی بقا کے لیے فطرت میں نازک توازن کا احترام کرنے اور اسے بحال کرنے کا عزم کریں’
انہوں نے پوسٹ میں مزید کہا: ‘میں سب سے گذارش کرتا ہوں کہ واٹر ہاروسٹنگ کو فروغ دیں، پانی ضائع کم کریں اور مستقبل کے لیے وسائل کو محفوظ رکھیں’۔
