سری نگر: سری نگر کے شہید گنج علاقے میں ہفتے کی علی الصبح آتشزدگی کے ایک بھیانک واقعے میں 5 رہائشی مکان خاکستر ہوگئے۔
ذرائع نے بتایا کہ سری نگر کے شہید گنج علاقے میں ہفتے کی صبح آگ لگ گئی جس کے شعلوں نے متصل واقع مکانوں کو لپیٹ میں لے لیا۔
محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ اس آتشزدگی کے بارے میں ہمیں ہفتے کی صبح 6 بجکر 7 منٹ پر کال موصول ہوئی جس پر کارروائی کرتے ہوئے فائر ٹنڈرس کو جائے موقع پر بھیج دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ فائر ٹنڈرس نے آگ کو قابو میں کر لیا تاہم اس واقعے می 5 رہائشی مکان خاکستر ہوگئے اور ایک عام شہری معمولی زخمی ہوگیا۔
ان کا کہنا تھا کہ آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں۔
دریں اثنا پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے قانونی کارروائیاں شروع کی ہیں۔
