جموں: اسپیکر قانون ساز اسمبلی جموں وکشمیر عبدالرحیم راتھر نے آج بجٹ سیشن کے دورا ن چیئرمینوں کی نامزدگی کے لئے پینل کا اعلان کیا۔
اسپیکر موصوف نے ایم ایل اے عیدگاہ مُبارک گُل ،رُکن قانون ساز اسمبلی کولگام محمد یوسف تاریگامی اور ممبرقانون ساز اسمبلی سانبہ سرجیت سنگھ سلاتھیہ کا نام لیا۔
اس سے قبل سپیکر نے لیفٹیننٹ گورنر کے خطاب کو ایوان میں بحث کے لئے پیش کیا۔




