منگل, ستمبر 1, 2026
27.2 C
Srinagar

شوپیاں میں ملی ٹینٹ معاون کی جائیداد قرق :پولیس

سری نگر:جموں وکشمیر کے پہاڑی ضلع شوپیاں میں پولیس نے ملی ٹینٹ معاون کی جائیداد کو قرق کیا ہے۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ پیر کو شوپیاں پولیس نے ملی ٹینٹ معاون الیاس احمد ڈار ولد محمد شفیع ڈار ساکن وندانہ ملہورہ کا دو منزلہ رہائشی مکان اٹیچ کیا ۔
انہوں نے کہاکہ ایگزیکٹیو مجسٹریٹ کی موجودگی میں پولیس کی ایک ٹیم نے عدالت مجا ز کے حکم پر رہائشی مکان کو قرق کیا ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے ماحولیاتی نظام کو ختم کرنے کی خاطر اس طرح کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img