سری نگر/ہینڈی کرافٹس اینڈ ہینڈم ڈیپارٹمنٹ کشمیر نے اِنتہائی ہنر مند کاریگروں کے مفادات اور فلاح و بہبود کے تحفظ کے اَپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے آج رجسٹرڈ کاریگروں اور بُنکروں پر زور دیا کہ وہ اَپنی ’کریڈٹ کارڈ سکیم‘ کے تحت آسان قرض حاصل کرنے کے لئے آن لائن درخواست دیںجس میں2 لاکھ روپے کے قرض پر پانچ سال کی اَدائیگی کی مدت کے لئے 7 فیصد سود کی رعایت دی جاتی ہے۔
تقریباً 97,000 کاریگر اور بُنکر پہلے ہی قرض کی سہولیت حاصل کر چکے ہیں تاکہ سرمایہ داری اور ورکنگ کیپٹل دونوں کی اَپنی قرض کی ضروریات کو پورا کیا جاسکے ۔ محکمہ نے بینکوں اور دیگر مالیاتی اِداروں کو سود میں رعایت کے طور پر 5.62 کروڑ روپے کا خرچ برداشت کیا ہے تاکہ دستکاروں اور بُنکروں کو آزاد یونٹ قائم کرنے میں مدد فراہم کی سکے۔
ہینڈی کرافٹس اینڈ ہینڈ لوم ڈیپارٹمنٹ کے ایک سرکاری ترجمان نے اِس سکیم کے اہم پہلوو¿ں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ،”2 لاکھ روپے کے قرض کے عوض فائدہ اُٹھانے والے کی شراکت صرف20,000 روپے ہوگی اور مالیاتی اِدارے میں کوئی ضمانتی سیکورٹی جمع کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔ اُنہوں نے کہا،”اِستفادہ کنند ہ کاریگر اور ویور کا انتخاب ضلعی صنعت مرکز کے متعلقہ جنرل منیجر کی سربراہی میں ضلع سطح کی کمیٹی کے ذریعے کیا جاتا ہے۔“ اُنہوں نے مزید کہا کہ فائدہ استفادہ کنندہ کو ایک فوٹو کارڈ جاری کیا جائے گا جس میں کریڈٹ سہولیت کی منظور شدہ حد اور معیاد کی مدت کی نشاندہی کی جائے گی۔
ترجمان نے سبسڈائزڈسکیم کے تحت دستکاروں اور بُنکروں کی کفالت میں بینکوں اور مالیاتی اِداروں سے مدد طلب کرتے ہوئے حکومت کی طرف سے مقرر کردہ اہداف کے مطابق سپانسر کئے جانے کے بعد فائدہ اُٹھانے والوں کے کیسوں کی حقیقی وقت میں منظور ی اور تقسیم کرنے پر زور دیا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ ہینڈی کرافٹس اینڈ ہینڈلوم ڈیپارٹمنٹ کشمیر’ کریڈٹ کارڈ سکیم‘ کی عمل آوری کی نگرانی کرتا ہے اور مالیاتی اِداروں کے تعاون سے ان مستفیدین کو نوٹس کرتا ہے جو این پی اے بن جاتے ہیں اور اَپنی ماہانہ قسطوں کی بروقت اَدائیگی میں ناکام رہتے ہیں۔
