بدھ, فروری ۱۲, ۲۰۲۵
10.5 C
Srinagar

راجوری پراسرار اموات: ایک اور بچی کو نازک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا

جموں:راجوری کے بڈھال گاوں میں ایک اور بچی کی حالت متغیر ہوئی اور اس کو نازک حالت میں گورنمنٹ میڈیکل کالج راجوری منتقل کیا گیا۔

معلوم ہوا ہے کہ بڈھال گاوں میں خوف ودہشت کا ماحول ہے جبکہ لوگوں کی جانوں کو تحفظ فراہم کرنے کی خاطر تمام تر اقدامات کئے جارہے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق جمعرات کی سہ پہر راجوری کے بڈھال گاوں میں ایک اور بچی اچانک بے ہوش ہو گئی اور اسے فوری طورپر جی ایم سی راجوری منتقل کیا گیا۔

گورنمنٹ میڈیکل کالج راجوری کے سپر انٹنڈنٹ نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گیارہ سالہ بچی سائمہ کوثر دختر محمد اسلم کو ہسپتال لایا گیا ۔

انہوں نے کہاکہ بچی کا فوری طورپر علاج ومعالجہ شروع کیا گیا ہے۔

میڈیکل سپر انٹنڈنٹ کے مطابق ڈاکٹرز اپنے فرائض خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے رہے ہیں تاہم اس پراسرار بیماری کے حوالے سے ابھی تک کچھ بھی واضح نہیں ہو سکا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ہسپتال میں زیر علاج باقی مریضوں کی حالت مستحکم ہے ۔ موصوف سپر انٹنڈنٹ نے کہاکہ راجوری میں تعینات ڈاکٹروں کو اس وقت سخت ترین چیلنجوں کا سامنا کرناپڑ رہا ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img