جمعہ, دسمبر ۶, ۲۰۲۴
1.6 C
Srinagar

بارہمولہ میں تین منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

سری نگر: منشیات کی لعنت کے خلاف جنگ کو جاری رکھتے پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں الگ الگ کارروائیوں کے دوران تین منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے۔گرفتار شدگان کی شناخت سید حسن شاہ ولد سید محبوب شاہ ساکن جنجال، مشتاق احمد گنائی ولد عبدالمجید گنائی ساکن بنر اور محمد امین شیخ ولد غلام رسول شیخ ساکن کچہامہ کے طور پر کی گئی ہے۔ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اسٹیشن اوڑی کی ایک ٹیم نے جنجال برج پر ایک شخص کو روکا اور اس کی تلاشی کی۔انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے 6.5 کلو بھنگ پائوڈر جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا گیا جس کے بعد اس کو گرفتار کرکے پولیس اسٹیشن اوڑی میں بند رکھا گیا۔
گرفتار شدہ کی شناخت سید حسن شاہ ولد سید محبوب شاہ ساکن جنجال کے طور پر کی گئی ہے۔اسی طرح کی ایک اور کارروائی کے دوران پولیس اسٹیشن بارہمولہ کی ایک ٹیم نے جانباز پورہ بارہمولہ میں قائم ایک ناکے پر ایک شخص کو روکا۔انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے ایک سو گرام چرس جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا گیا جس کے بعد اس کو گرفتار کرکے پولیس اسٹیشن بارہمولہ میں بند رکھا گیا گیا۔گرفتار شدہ کی شناخت مشتاق احمد گنائی ولد عبدالمجید گنائی ساکن بنر کے طور پر کی گئی ہے۔پولیس ترجمان نے بتایا کہ علاوہ ازیں پولیس اسٹیشن شیری کی ایک پارٹی نے گانٹمولہ کے فارسٹ چیک پوسٹ پر ایک ناکے کے دوران ایک شخص کو روکا۔انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے 30 گرام چرس جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا گیا جس کے بعد اس کو گرفتار کرکے پولیس اسٹیشن کیری میں بند رکھا گیا۔
گرفتار شدہ کی شناخت محمد امین شیخ ولد غلام رسول شیخ ساکن کچہامہ کے طور پر کی گئی ہے۔پولیس نے اس ضمن میں پولیس اسٹیشن بارہمولہ، کیری اور اوڑی میں متعلقہ دفعات کے تحت مقدمے درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہیں۔

 

Popular Categories

spot_imgspot_img