بدھ, دسمبر ۴, ۲۰۲۴
2.9 C
Srinagar

مودی گیانا پہنچے، صدر عرفان علی نے کیا استقبال

جارج ٹاؤن/نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی سرکاری دورے پر منگل کو گیانا کے جارج ٹاؤن پہنچے جہاں صدر محمد عرفان علی نے ہوائی اڈے پر ان کا استقبال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے سے گلے مل کر خوش آمدید کہا۔

گزشتہ 56 سالوں میں کسی ہندوستانی وزیر اعظم کا گیانا کا یہ پہلا دورہ ہے۔گیانا کے وقت کے مطابق منگل کی دیر رات ہوائی اڈے پر پہنچنے پر مسٹر مودی کا رسمی استقبال کیا گیا اور انہیں گارڈ آف آنر دیا گیا۔

دورے کے دوران مسٹر مودی مسٹر علی کے ساتھ بات چیت کریں گے، گیاناکے دیگر سینئر لیڈروں سے ملاقات کریں گے اور گیاناپارلیمنٹ اور این آر آئیز کے ایک اجتماع سے خطاب کریں گے۔

مسٹر مودی جارج ٹاؤن، گیانا میں ہونے والی دوسری کریکام-انڈیا سمٹ میں بھی شرکت کریں گے اور خطے کے ساتھ ہندوستان کی دیرینہ دوستی کو مزید بڑھانے کے لیے کریکام کے رکن ممالک کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔

اس سے قبل 2023 میں، صدر علی مدھیہ پردیش کے اندور میں 17 ویں پرواسی بھارتیہ دیوس میں مہمان خصوصی کے طور پر ہندوستان آئے تھے۔ اس وقت انہیں پرواسی بھارتی سمان سے بھی نوازا گیا۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img