ممبئی: بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن کی فلم سنگھم اگین نے ہندوستانی بازار میں 150 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کر لی ہے۔
سنگھم اگین، روہت شیٹی کی ہدایت کاری میں بننے والی سنگھم فرنچائز کی تیسری فلم ہے۔ سنگھم اگین یکم نومبر کو دیوالی کے موقع پر ریلیز ہو ئی ہے۔ سنگھم اگین میں اجے دیوگن، کرینہ کپور، دیپیکا پاڈوکون، ارجن کپور، ٹائیگر شراف، اکشے کمار، رنویر سنگھ، روی کشن اور جیکی شراف اہم کرداروں میں ہیں۔
سیکنلک کی رپورٹ کے مطابق سنگھم اگین نے ہندوستان میں پہلے دن 43.5 کروڑ روپے کا کلیکشن کیا تھا۔ فلم نے دوسرے دن اندازاً 42.5 کروڑ روپے، تیسرے دن 35.75 کروڑ روپے، چوتھے دن 18 کروڑ روپے اور پانچویں دن 13.5 کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔ اس طرح فلم نے پانچ دنوں میں ہندوستان میں 153 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کر لی ہے۔