پیر, دسمبر ۲, ۲۰۲۴
7.2 C
Srinagar

یہ ملکی تاریخ کی عظیم ترین سیاسی تحریک تھی، نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وکٹری اسپیچ

واشنگٹن: دوسری بار امریکی صدر منتخب ہونے والے ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی نتائج سامنے آنے کے بعد وکٹری اسپیچ دیتے ہوئے اپنے ووٹرز اور حامیوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ انتخابی مہم اور اس کے نتیجے میں انہیں ملنے والی کامیابی ملکی تاریخ کی عظیم ترین سیاسی تحریک تھی  ونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہ ملکی تاریخ کی عظیم ترین سیاسی تحریک تھی، امریکہ کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے، ہم اسے بہتر کریں گے، امریکہ کے زخموں پر مرہم رکھیں گے۔

دوسری بار منختب ہونے والے صدر نے کہا کہ عوام نے میرا بھرپور ساتھ دیا، ہم امریکہ کے زخموں پر مرہم رکھیں گے، امریکہ کو مضبوط بنانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، ہم امریکہ کو دوبارہ عظیم بنائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ ملکی تاریخ کی عظیم ترین سیاسی تحریک تھی، ہم نے آج تارخ رقم کی ہے، امریکہ کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے، ہم بہتر کریں گے، امریکہ کو مضبوط بنانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میرے حامیوں نے بہترین انتخابی مہم چلائی، ہم نے سینیٹ کے لیے شاندار مہم چلائی، ہم نے سینیٹ کا کنٹرول واپس حاصل کیا، یہ امریکہ کی سیاسی کامیابی ہے، میری فتح جمہوریت کےلیے بھی فتح ہے، جن لوگوں نے میرا ساتھ دیا، میں ان کا بھرپور شکریہ ادا کرتا ہوں، نیا کےمختلف قوموں سے تعلق رکھنے والے امریکیوں نے ہمارا ساتھ دیا، ایک بار پھر اعتماد کرنے پر امریکی عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

نومنتخب صدر نے کہا کہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اقدامات کریں گے، امریکہ کے تمام معاملات اب ٹھیک ہونے والے ہیں، اس وقت تک خاموش نہیں بیٹھوں گا جب تک آپ لوگوں کے خواب پورے نہ کروں۔ان کا کہنا تھا کہ سرحدوں کو سیل کرنا پڑے گا، ہم چاہتے ہیں کہ لوگ قانونی طریقے سے امریکہ آئیں، امریکا کو محفوظ بنائیں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم مضبوط اور طاقتور فوج چاہتے ہیں اور آئیڈل صورتحال ہے کہ ہمیں اسے استعمال کرنے کی ضرورت نہ پڑے، آپ جانتے ہیں کہ اپنے سابقہ 4 سال میں ہماری کوئی جنگ نہیں تھی، سوائے اس کے کہ ہم نے داعش کو شکست دی تھی، ہم نے داعش کو ریکارڈ مدت میں شکست دی، لیکن ہماری کوئی جنگ نہیں تھی۔نومنتخب صدر نے کہا کہ مخالفین نے کہا کہ آپ نے جنگ شروع کی، میں نے کوئی جنگ شروع نہیں کی،

واضح رہے کہ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے صدارتی انتخابات میں میدان مار لیا، ری پبلکن امیدوار مطلوبہ 270 الیکٹورل ووٹ حاصل کرکے دوسری بار صدر منتخب ہوگئے ہیں۔

امریکی نشریاتی ادارے ’فاکس نیوز ’ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے 277 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے جب کہ کملا ہیرس اب تک 266 الیکٹورل ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہیں۔

صدارتی انتخاب میں جیت کے لیے 538 میں سے کم از کم 270 الیکٹورل ووٹ درکار تھے جب کہ 7 پانسہ پلٹ ریاستیں ایریزونا، جارجیا، مشی گن، نیواڈا، شمالی کیرولائنا، پینسلوینیا اور اور وسکانس کو کسی بھی امیدوار کی جیت کے لیے انتہائی اہم سمجھا جارہا تھا۔

7 پانسہ پلٹ ریاستوں میں سے 4 میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کامیابی حاصل کی، جن میں شمالی کیرولائنا، پینسلوینیا، جارجیا اور وسکانس شامل ہیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img