جمعہ, دسمبر ۶, ۲۰۲۴
1.6 C
Srinagar

شکیب الحسن کے ایکشن کی جانچ ہوگی

لندن:کاؤنٹی چیمپئن شپ میں سرے کے لیے کھیلنے کے دوران امپائرز نے شکیب کے گیندبازی ایکشن کے حوالے سے دی گئی رپورٹ کے بعد انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے بنگلہ دیشی آل راؤنڈر شکیب سے اپنے بولنگ ایکشن کی جانچ کرانے کے لئے کہا ہے۔

اگرچہ شکیب کو کھیلنے سے نہیں روکا گیا تاہم معلوم ہوا ہے کہ شکیب کے ایکشن کی جانچ کرانے کے لیے بات چیت جاری ہے۔ یہ جانچ اگلے چند ہفتوں میں ہو سکتی ہے۔

شکیب کے دو دہائیوں کے طویل کیریئر میں یہ پہلا موقع ہے کہ ان کا باؤلنگ ایکشن کسی بھی قسم کی جانچ پڑتال کا موضوع بن گیا ہے۔ اس عرصے کے دوران شکیب نے اپنے انٹرنیشنل کیرئیر میں 447 میچوں میں 712 وکٹیں حاصل کیں جس میں 71 ٹیسٹ میچوں میں 246 وکٹیں شامل ہیں۔

ستمبر میں ٹاونٹن میں سمرسیٹ کے خلاف ٹائٹل میچ میں 37 سالہ شکیب نے نو وکٹیں حاصل کی تھیں۔ شکیب 2010-11 کے بعد پہلی بار کاؤنٹی چیمپئن شپ میں کھیل رہے تھے۔ انگلینڈ کے آٹھ کھلاڑیوں کے قومی ٹیم میں ہونے کے باعث ول جیکس اور ڈین لارنس جیسے دو اہم اسپنرز کی غیر موجودگی میں سرے کے ساتھ مختصر مدت کا معاہدہ کیا تھا۔

حالانکہ شکیب سمرسیٹ کو 111 رنز سے جیتنے سے نہ روک سکے اور سرے مسلسل تیسرا چیمپئن شپ ٹائٹل جیتنے میں ناکام رہا۔ اس میچ میں شکیب نے 63 اوور سے زیادہ گیند بازی کی تھی لیکن ایک بار بھی ان کی گیندبازی کے دوران تھرو کرنے کا حوالہ دے کر کسی گیند کو نو بال قرار نہیں دیا گیاتھا۔ اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ آن فیلڈ امپائرز نے ان کا بولنگ ایکشن مشکوک پایا تھا۔

Popular Categories

spot_imgspot_img