بدھ, دسمبر ۴, ۲۰۲۴
4.3 C
Srinagar

وحید پرہ کے دفعہ 370 کی بحالی کے لئے پیش کردہ قرار داد پر اسمبلی میں ہنگامہ

سری نگر: جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی میں پیر کو پہلے ہی دن پی ڈی پی کے رکن اسمبلی وحید پرہ کی طرف سے دفعہ370 کی بحالی کے لئے پیش کردہ ایک قرار داد کی وجہ سے ہنگامہ آرائی کے مناظر دیکھے گئے جس کے بعد اسپکیر نے اجلاس کی کارروائی 15 منٹوں کے لئے معطل کر دیں۔
مسٹر پرہ کے اس اقدام سے ایوان میں زبردست ہنگامہ برپا ہو گیا اور بی جے پی ایم ایل ایز نے اسپیکر پر زور دیا کہ وہ قرارداد کو فوری طور پر رد کر دیں۔
اسپیکر نے بی جے پی اراکین کے غصے کو پرسکون کرنے کی کوشش کرتے ہوئے کہا: ’یہ میرا ڈومین ہے، مجھے اس کی جانچ کرنے دیں اور اس کے مطابق میں قرارداد پرفیصلہ کروں گا‘۔
انہوں نے کہا: ’میں نے ابھی تک یہ کاپی نہیں دیکھی، مجھے اس کی جانچ کرنے دو‘۔
موصوف اسپیکر نے اس کے بعد اجلاس کی کارروائیوں کا پندرہ منٹوں کے لئے معطل کر دیا۔
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا: ’اسپیکر کے انتخاب پر ریمارکس کے دوران ایک رکن اسمبلی کی نجی قرارداد کا کوئی مطلب نہیں ہے‘۔
انہوں نے اعتراف کیا کہ جموں و کشمیر کے لوگوں کی اکثریت نے 2019 اور اس کے بعد کی گئی تبدیلیوں کی حمایت نہیں کی ہے۔
دریں اثنا پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے وحید پرہ کو اسمبلی میں یہ قرار داد لانے پر مبارکباد پیش کی۔
انہوں نے ’ایکس‘ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ’ مجھے دفعہ 370 کی منسوخی کے خلاف جموں وکشمیر اسمبلی میں قرارداد پیش کرنے پر وحید پرا پر فخر ہے، خدا آپ کو سلامت رکھے‘۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img