منگل, جولائی ۱, ۲۰۲۵
20 C
Srinagar

نوجوان کی جانب سے اپنا گلا کاٹ کرخودکشی کی کوشش

صدر اسپتال میں حالت متغیر، مایوس کن فعل کی تحقیقات شروع:پولیس

سری نگر/سری نگر کے مضافات میں چھانہ پورہ بائی پاس کے قریب جمعرات کو ایک نوجوان کا گلا کٹا ہوا پایا گیا۔پولیس نے مقامی لوگوں کی مدد سے نوجوان کو صدر اسپتال سری نگر منتقل کیا۔جے کے این ایس کوملی تفصیلات کے مطابق چھانہ پورہ بائی پاس کے قریب اسوقت سنسنی پھیل گئی جب یہاں کچھ لوگوںنے ایک نوجوان کاگلا کٹا ہوا پایا۔پولیس کو مطلع کیاگیا ،جسکے بعد خون میں لت پت نوجوان کو صدر اسپتال منتقل کیا گیا ۔حکام نے بتایاکہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ نوجوان نے خود اپنا گلا کاٹنے کی کوشش کی، جو مبینہ طور پر خودکشی کی کوشش کی نشاندہی کرتاہے۔اس کی شناخت25سالہ سیار احمد ولد بلال احمد ساکن بٹہ مالو کے طور پر کی گئی ہے۔اسپتال کے ذرائع نے تصدیق کی کہ نوجوان انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں زیر علاج ہے۔ انہوںنے بتایا کہ اس کی حالت تشویشناک ہے، اور ہم اس کی جان بچانے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔حکام نے بتایاکہ نوجوان کی جانب سے خود اپنا گلا کاٹ کر خودکشی کرنے کے اس انتہائی قدم کے پیچھے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہے، جبکہ تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔پولیس نے جائے وقوعہ کے اردگرد کے حالات کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔پولیس کے ایک ترجمان نے کہا کہ ہم اس مایوس کن فعل کی وجہ بننے والے عوامل کا تعین کرنے کے لیے معاملے کی چھان بین کر رہے ہیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img