بدھ, اکتوبر ۹, ۲۰۲۴
23.9 C
Srinagar

امرناتھ یاترا جاری ،جموں سے ایک اور قافلہ روانہ

جموں:  شری امرناتھ جی یاترا کا سلسلہ پر سکون و پر امن طریقے سے جاری رہتے ہوئے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے جمعرات کی صبح قریب پانچ ہزار یاتریوں کا ایک اور قافلہ سخت سیکورٹی بندوبست کے بیچ کشمیر کے لئے روانہ ہوا۔

https://x.com/DailyAsianMail/status/1810603221830054159

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بھگوتی نگر بیس کیمپ سے جمعرات کی صبح 4 ہزار 8 سو 85 یاتریوں کا 14 واں قافلہ 191 چھوٹی بڑی گاڑیوں میں سخت سیکورٹی بندبوست کے بیچ جنوبی کشمیر کے ضلع اننت میں واقع ننون پہلگام اور وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں واقع بالتل بیس کیمپوں کے لئے روانہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ یاتریوں کے اس قافلے میں 2 ہزار 3 سو 66 مرد، 1 ہزار 86 خواتین، 32 بچے، 163 سادھو اور سادھوئیں شامل ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ان یاتریوں میں سے 2 ہزار 9 سو 91 یاتری ننون پہلگام جبکہ 1 ہزار 8 سو 94 یاتری بالتل بیس کیمپوں کے لئے روانہ ہوئے۔

https://x.com/DailyAsianMail/status/1810600431547982034

حکام کے مطابق اس تازہ قافلے کی روانگی کے ساتھ بھگوتی نگر بیس کیمپ سے اب تک 77 ہزار 2 سو 10 یاتری پوتر گھپا کے درشن کے لئے کشمیر روانہ ہوئے ہیں۔یاد رہے کہ جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے 28 جون کی صبح 4 ہزار 6 سو 3 یاتریوں کے پہلے جتھے کو جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے کشمیر کے لئے روانہ کیا تھا۔

وادی میں انتظامیہ، سول سوسائٹی تنظمیوں، تجارتی یونیوں اور عام لوگوں نے یاتریوں کا پرتپاک استقبال کیا۔یاترا کو تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے تمام تر انتطامات کئے گئے ہیں۔جہاں یاتریوں کو تمام سہولیات و خدمات بہم پہنچانے کے لئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں وہیں سیکورٹی کا بھی فقید المثال بند وبست کیا گیا ہے۔

https://x.com/DailyAsianMail/status/1810594625817608555

پولیس ذرائع کے مطابق یاترا روٹوں پر قریب 800 سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔علاوہ ازیں سیکورٹی فورسز کی 500 اضافی کمپنیاں تعینات کی گئیں ہیں۔ ہر کمپنی کم از کم ایک سو اہلکاروں پر مشتمل ہے۔52 دنوں پر محیط یہ یاترا 19 اگست کو رکشا بندھن کے موقع پر اختتام پذیر ہوگی۔

 

Popular Categories

spot_imgspot_img