ہندو نظریات کو بی جے پی کی تنگ نظری کی گرفت میں نہیں آنے دیں گے: کانگریس

ہندو نظریات کو بی جے پی کی تنگ نظری کی گرفت میں نہیں آنے دیں گے: کانگریس

نئی دہلی: کانگریس نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے پیر کو لوک سبھا میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا اصل چہرہ دکھا دیا ہے اور یہ پیغام دیا ہے کہ ہندو خیال کو بی جے پی کی تنگ نظری میں قید نہیں ہونے دیا جائے گا عدم تشدد کو ہندو فکر کی بنیاد بتاتے ہوئے کانگریس کے شعبہ ابلاغ عامہ کے سربراہ پون کھیڑا نے کہا کہ ہندوتو کے خیال میں سچائی، ہمت اور عدم تشدد ہے۔ قدیم زمانے سے ہندو فکر میں سچائی بہتی رہی ہے۔ اس میں ہندوستانی باباؤں کی حکمت اور ہمارے آباؤ اجداد کی زندگی کی جدوجہد کی کہانی ہے جو مسلسل جاری ہے۔

مسٹر کھیڑا نے کل لوک سبھا میں ان کی تقریر پر ہندوؤں کے معاملے پر بی جے پی کی جانب سے انہیں نشانہ بنائے جانے کے بعد اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کا دفاع کرتے ہوئے کہاکہ ‘کل پارلیمنٹ میں راہل گاندھی نے ہندو سوچ کی وضاحت کرتے ہوئے کچھ لوگوں کو آئینہ بھی دکھایا۔ انہوں نے اس آئینے میں اپنے بھیانک چہرے دیکھے۔

انہوں نے کہاکہ ’’ہندو فکر میں ہمت، عدم تشدد اور سچائی ہے۔ گنگا کی طرح یہ خیال ازل سے بہتا چلا آ رہا ہے۔ اس بہاؤ میں باباؤں کی حکمت اور ہمارے اسلاف کی زندگی کی جدوجہد کی کہانی شامل ہے۔ یہ سوچ گنگا کی طرح بہتی رہے تو صاف رہتی ہے۔ بہت سے لوگوں نے اسے روکنے کی کوشش کی۔ یہ نہیں رکا۔ بہتی رہی۔ اس خیال کو کسی کتاب، رسم، عقیدے، مذہب وغیرہ میں قید نہیں کیا جا سکتا۔ یہ خیال ہماری مٹی کی قوتِ حیات سے نکلتا ہے۔ ہم ہندو نظریات کو بی جے پی کی تنگ نظری کی گرفت میں نہیں آنے دیں گے۔

یواین آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.