سوپور میں ملی ٹنٹ معاون گرفتار، اسلحہ و گولہ بارود بر آمد: پولیس

سوپور میں ملی ٹنٹ معاون گرفتار، اسلحہ و گولہ بارود بر آمد: پولیس

سری نگر،: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے قصبہ سوپور میں سیکورٹی فورسز نے ایک ملی ٹنٹ معاون کو گرفتار کرکے اس کی گاڑی سے اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا ہے۔

ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ سوپور پولیس، فوج کی 22 آر آر اور سی آر پی ایف کی 179 بٹالین نے ایک مشترکہ آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد معاون کو گرفتار کرکے اس کی گاڑی جو مچھی پورہ کی طرف جار ہی تھی، سے اسلحہ و گولہ بارود اور کچھ قابل اعتراض مواد بر آمد کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ مشترکہ آپریشن اتوار کی شام قریب پونے آٹھ بجے بومئی (بنارہمولہ) تام مچھی پورہ (کپوارہ) کی سڑک پر کیا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.