ڈاکٹروں کا قومی دن: صحت مند انسانیت کے لئے ڈاکٹروں کا عزم واقعی قابل داد ہے: منوج سنہا

ڈاکٹروں کا قومی دن: صحت مند انسانیت کے لئے ڈاکٹروں کا عزم واقعی قابل داد ہے: منوج سنہا

سری نگر: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ڈاکٹروں کے قومی دن کے موقع پر لوگوں کی صحت اور تندرستی کے لئے بے لوث خدمات انجام دینے والے ڈاکٹروں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا: ‘صحت مند انسانیت کے لئے ان ڈاکٹروں کی لگن اور عزم واقعی قابل داد ہے’۔موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے پیر کو ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘ڈاکٹروں کے قومی دن کے موقع پر میں تمام ڈاکٹروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو لوگوں کے صحت اور تندرستی کے لئے بے لوث خدمات انجام دیتے ہیں’۔

انہوں نے ڈاکٹروں سے مخاطب ہو کر کہا: ‘صحنت مند انسانیت کے لئے آپ کی لگن اور عزم واقعی قابل تعریف ہے’۔بتادیں کہ ملک میں ہر سال یکم جولائی کو ڈاکٹروں کے قومی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.