پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں جوں کی توں

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں جوں کی توں

نئی دہلی : بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ کے باوجود پٹرول اور ڈیزل کی گھریلو قیمتیں آج جوں کی توں رہیں جس کی وجہ سے دہلی میں پٹرول 94.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 87.62 روپے فی لیٹر رہا۔
تیل کی مارکیٹنگ کی ایک بڑی کمپنی ہندوستان پٹرولیم کارپوریشن کی ویب سائٹ پر جاری کردہ نرخوں کے مطابق آج ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ دہلی میں ان کی قیمتیں جوں کی توں رہنے کے ساتھ ممبئی میں پٹرول 104.21 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 92.15 روپے فی لیٹر رہا۔
عالمی سطح پر امریکی خام تیل ہفتے کے آخر میں 1.11 فیصد بڑھ کر 78.98 ڈالر فی بیرل ہو گیا۔ اسی طرح لندن برینٹ کروڈ کی قیمت 0.92 فیصد اضافے کے ساتھ 83.72 ڈالر فی بیرل رہی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.