سری نگر میں کئی مقامات پر این آئی اے کے چھاپے

سری نگر میں کئی مقامات پر این آئی اے کے چھاپے
سری نگر: قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے پیرکی صبح سری نگر میں کئی مقامات پر چھاپے مارے۔یہ چھاپے ملی ٹینسی فنڈنگ کیس کے سلسلے میں مارے جا رہے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے نے جموں و کشمیر پولیس اور سی آر پی ایف اہلکاروں کے ہمراہ پیر کی صبح سری نگر کے نو مقامات پر چھاپے مارے ۔

آخری اطلاعات موصول ہونے تک چھاپہ مار کارروائیاں جاری تھیں۔

اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.