فیس بک پر ووٹ ڈالتے ہوئے ویڈیو پوسٹ کرنے کی وجہ سے نوجوان گرفتار

فیس بک پر ووٹ ڈالتے ہوئے ویڈیو پوسٹ کرنے کی وجہ سے نوجوان گرفتار

رودرپور/نینی تال:اتراکھنڈ کے ادھم سنگھ نگر ضلع کے کاشی پور میں ایک نوجوان کو ووٹ ڈالتے وقت اپنا ویڈیو بنانا اور اسے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کی وجہ سے پولیس نے نوجوان کو گرفتار کر لیا اور اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔
موصولہ اطلاع کے مطابق کاشی پور کے کنڈا تھانہ علاقہ کے گاؤں لال پور کے رہنے والے فرمان نے عام انتخابات کے دوران ووٹ ڈالتے ہوئے ای وی ایم کی ویڈیو بنا کر فیس بک پر اپ لوڈ کر دی۔
سوشل میڈیا پر مسلسل نظر رکھنے والی پولیس ٹیم کو جب اس کی خبر ہوئی تو وہ حرکت میں آگئی۔ فوری طور پر ملزم کی شناخت ہوگئی اور اس کے بعد کنڈا پولیس اسے پکڑ کر تھانے لے آئی۔ سب سے پہلے ملزم نوجوان کو فیس بک سے اس کی پوسٹ ڈیلیٹ کرنے پر مجبور کیا گیا۔
ادھم سنگھ نگر کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس منجوناتھ ٹی سی کے مطابق ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.