اودھم پور سڑک حادثے میں دو نوجوان جاں بحق، دو زخمی

اودھم پور سڑک حادثے میں دو نوجوان جاں بحق، دو زخمی

جموں: جموں وکشمیر کے ضلع اودھم پور میں ایک دلدوز سڑک حادثے میں دو نوجوانوں کی موت جبکہ دو دیگر زخمی ہوگئے۔
ذرائع نے بتایا کہ اودھم پور کے دھار روڈ پر دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار نوجوانوں کو منگل کی صبح ایک تیز رفتار ٹرک نے ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں یہ چاروں نوجوان شدید زخمی ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس اور مقامی لوگوں نے زخمی نوجوانوں کو علاج و معالجے کے لئے گورنمنٹ میڈیکل کالج اودھم پور پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے دو کو مردہ قرار دیا جبکہ دیگر دو نوجوان زیر علاج ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ یہ نوجوان نوراتری تہوار کے موقع پر سکرالہ ماتا پر حاضری دینے کے لئے جا رہے تھے۔
دریں اثنا پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.