منگل, جولائی ۱, ۲۰۲۵
29.7 C
Srinagar

ایس آئی یو نے تین ملی ٹینٹ اور ایک اعانت کار کے خلاف چارج شیٹ پیش کیا :پولیس

سری نگر: ایس آئی یو پلوامہ نے یو اے پی ایکٹ کے تحت این آئی اے کی ایک عدالت میں تین ملی ٹینٹوں اور ایک اعانت کار کے خلاف چارج شیٹ داخل کیا ہے۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ پیر کے روز سٹیٹ انوسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) پلوامہ نے ایف آئی آر زیر نمبر 260میں ملوث تین دہشت گردوں احسان الحق ولد عبدالرشید شیخ ساکن مرن پلوامہ اویس فیروز میر ولد فیروزاحمد میر ساکن فرستہ بل پانپور حال پاکستانی زیر قبضہ کشمیر اور ابرارالسلام ساکن پاکستان اور ایک ملی ٹینٹ معاون اشتیاق نذیر ڈار ولد نذیر احمد (زیر حراست ) کے خلاف این آئی کی عدالت میں چارج شیٹ پیش کیا۔
انہوں نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف یو پی پی اے کی مختلف دفعات کے تحت عدالت مجاز میں چارج شیٹ پیش کی گئی۔
علاوہ ازیں عباس مجید پرے ولد عبدالمجید پرے ساکن اشمندر پلوامہ کے خلاف بھی اسی کیس کے سلسلے میں 27دسمبر 2023کو چارج شیٹ داخل کیا گیا تھا۔

Popular Categories

spot_imgspot_img